محترم سراج الحق صاحب کے نام ایک کُھلا خط از طارق اقبال سوہدروی

محترم سراج الحق صاحب کے نام ایک کُھلا خط

اگر گھر میں کوئی آپ کا ذاتی دشمن آ جائے تو آپ کو اختیار ہے کہ اس کے ساتھ کیسا سلوک کریں ...مگر جو قومی دشمن ہو ..جو ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والا ہو .. جس کو آپ کبھی پھانسی پر لٹکانے کی بات کرتے رہے ہوں ... جس کے ظلم و ستم پر آپ نے ترانے بنا کر اور لوگوں کو سنا سنا کر تڑپایا ہو ...جس نے ماضی میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کو قرآن وحدیث نہ ہونے کا طعنہ دے کر جان چھڑائی ہو ۔ اس شخص کے متعلق آپ کہتے ہیں کہ زرداری صاحب چاہتے ہیں کہ پارٹی اور ذات سے بالاتر ہو کر قوم و ملک کی خاظر سوچا جائے ۔۔۔۔ عام آدمی کے بارے میں ، اس کے مسائل و مشکلات کے بارے میں سوچا جائے ۔ ...تو محترم سراج الحق صاحب ..یہ سسکتی ہو ئی عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی ...یہ کیسی سیاست ہے کہ جس شخص کے خلاف اور اس کی حکومت کے خلاف آپ دھرنے دیں اور تحریکیں چلائیں ..کارکنان کی محنتوں اور سرمایہ کو استعمال کریں ...عوام کو اس کے جُرم گنوائیں ...وہ اپنی شاطرانہ سیاست کے تحت آپ کے گھر آتا ہے ...اور آپ اس کو اس کے جُرم گنوائے بغیر اور اس کا احتساب کیے بغیر اس کی ہاں میں ہاں ملا دیں ...وہ آپ کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دے اور آپ خاموش ہو کر سُن لیں۔

یہ کہہ کر رد کر دیا ہو کہ یہ وعدے ، قرآن و حدیث نہیں ہوتے ...اس شخص کو آپ عزت دیں ...اس کی یہ کہ کر تعریف کرین کہ"ان کی (یعنی زرداری صاحب ) خواہش ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور سیاسی ورکر کے درمیان رابطہ ہو اور پارٹی اور ذات سے بالاتر ہو کر قوم و ملک کی خاظر سوچا جائے ۔ عام آدمی کے بارے میں ، اس کے مسائل و مشکلات کے بارے میں سوچا جائے ۔تو آج یہ ہمارا اجلاس اُن کی اسی سوچ کا نتیجہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست میں ، جمہوری کلچر میں ، یہ ایک نئی روایت ہے جو ڈالی جارہی ہے ۔ آپ کو علم ہے کہ آج 32 سال بعد پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما تشریف لایا ہے ۔ ہم وہلکم کرتے ہیں اور ایپریشی ایٹ کرتے ہیں ۔اور ان رویوں کو مزید آگے بڑھانے کی ضرروت ہے ۔"

 نہیں جناب ... عوام کو جماعت اسلامی سے یہ اُمید نہ تھی ... آپ کو چاہیے تھا کہ آپ اپنی تقریروں میں زرداری اور رحمان ملک کے جن محلوں کا ذکر کرتے تھے ..اس کا حساب مانگتے ...ان سے کہتے کہ زرداری صاحب ..اگرآپ چاہتے ہیں کہ ہم اب پاکستان میں ایک نیا سیاسی کلچر پیداکریں تو سوئس بنکوں میں رکھی ہوئی عوام کی دولت کو پہلے واپس لائیں ...مگر افسوس کہ آپ نے اپنی ساکھ کو متاثر کر لیا ہے ...اور صدافسوس کہ آپ کےکارکن کہتے ہیں کہ عمران خان نے بھی لوٹے اکھٹے کر رکھے ہیں ...اگر سراج الحق صاحب نے زرداری کو مل لیا ہے تو کیا قیامت آ گئی ہے ؟...محترم ...پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں فرق ہےکے نہیں ...کیا اب جماعت اسلامی کو ان کے معیار کے مطابق سیاست کرنی ہے ؟؟ اگر عمران خان ایک غلطی کر تا ہے تو کیا جماعت اسلامی بھی یہ کہہ کر اس چیز دُھرائے گی کہ اب ہم پر کوئی اعتراض نہ کرے ..

سراج الحق صاحب .. آپ زرداری سے بچیں ... جس طرح اس نے صدر بننے کے لیے نواز شریف کو بیوقوف بنایا تھا ..اسی طرح اب یہ پھر عوام میں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بچانا چاہتا ہے ...اور اس کے لیے وہ سب کچھ کر سکتا ہے ... جس سے اس کو تو کوئی فرق نہ پڑے گا مگر آپ کی ذات ضرورداغی ہو جائے گی .. لہذا گزار ش ہے کہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں ۔۔..۔۔ اور اگر یہ سب کچھ جماعت کی اندرون خانہ پالیسی کے مطابق ہو رہا ہے تو اپھر اخلاقی جرات کا مطاہر ہ کرتے ہوئے خیبر بختون خواہ حکومت سے الگ ہو جائیں تاکہ دنیا آپ کو منافق نہ کہے ۔۔۔ اللہ ہمیں صراط مستقیم پر قائم و دائم رکھے ..آمین ..(طارق اقبال سوہدروی)

10 تبصرے

  1. محترم آپ کی ہر تحریرمیں منافقت کی تقرار بہت زیادہ ہی ہوگی ہے حیرانگی ہے آپکی کم علمی پر یا کم عقلی پر -------- منافقت پوسٹ آپ نے بھی شئیر کی فیس بک پر ======= چار علامات ---1= وعدہ خلافی======2= امانت میں خیانت=====3= بات کرے تو جھوٹ بولے------4= بات چیت گفتگو کرتے بدکلامی گلی گالوچ کرنا====== کہیں فیس بک پر دوسروں کے رویے پر تنقید میں کوئی علامت تو شامل نہیں ہو رہی === غور آپ خود کر لیں======= قولو قولا سدیدا ===

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم ..اگر آپ ہمت اور جرات کرتے تو اپنا نام لکھ دیتے تو اچھا تھاتاکہ معلوم ہوجاتا کہ ان تبصروں کے پیچھے کون سی شخصیت ہے ..
      آپ کو میرے لفظ منافق پر بہت اعتراض ہے ...تو گذارش ہے کہ جو حدیث آپ نے کوٹ کی ہے اس کی دونوں آخری باتیں آپ لوگوں پر چسپاں ہوتی ہیں ...منافقت کی ایک اور آسان سی بھی تعریف موجود ہے کہ انسان کے دل میں کچھ اور ہو مگر منہ سے وہ کچھ اور کہے ...تو مجھے بتائیے کہ جماعت اسلامی کے دل میں عمران خان کے متعلق جو غیض وغضب بھرا ہوا ہے اس کا اظہار تو فیس بک پر اور پارلیمنٹ میں آپ کے نمائند ے نے کر دیا ہے ...مگر سراج الحق اور لیاقت بلوچ جو سیاسی جرگے میں بھی شامل ہیں ..ان کی پالیسی اورہے ..وہ بظاہر عمران خان اور قادر ی صاحبان کے مطالبات کی تائید کرتے رہتے ہیں اور ان دھرنوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں...اب مجھے بتائیے کہ اس ڈبل پالیسی کو کیا نام دوں ...؟؟؟اور پھر فیس بک پر آپ لوگوں نے جو طوفان بدتمیزی برپا کیا ہوا ہے اور بدکلامی کے ریکارڈز قائم کر دیے ہیں ...حقیقت یہی ہے کہ جماعت کے افراد چور ، ڈاکو ، خائن تو نہیں ہیں مگر ...تنگ نظر ، متعصب ،منفی تنقید کرنے والے ، مثبت تنقید کو برادشت نہ کرنے والے ثابت ہو چکے ہیں ..اور اب بھی آپ کو لفظ "منافق " پر اعتراض ہے تو آپ کو اپنے رویے بدلنے ہون گے . ...آپ اس بات سے اندازہ لگائیں کہ میں اب تک فیس بک پر جماعت کے 16 افراد کو بلاک کر چکا ہوں کہ جو منفی تنقید کے ماہر تھے اور مثبت تنقید کو قطعا برداشت نہ کر سکتے تھے .

      حذف کریں
  2. اب بات سرج الحق اور زرداری کی ملاقات کی تو جناب یہاں پر تو ہر دوسرے دن ایسی ملاقاتیں ہو رہی ہیں اس ملاقات پر آپ اتنے سخ پا کیوں ============ ذرا اپنے مدعی عمران خان جس کی وکالت میں آپ اتنے آگے چلے گئے کہ انلوگوں کا ماضی تو فورا سامنے آگیا====کیا یہ علمی بدیانتی اور خیانت ہیں کہ آپ اپنے مدعی کی وکالت میں اس کی پندرہ سالہ سیا سی کردار اور بیانات بھول گئے========جو پندرہ سال میں اپنا نائب اور تیار نہ کر سکا====کرایے کے صدر اور وائس چیرمین لےکر آیا===یہ ہاشمی===محمود قریشی ===قصوری سب فصلی بیٹیرے===ان پر کوئی کلام نہیں==== کیوںکہ یہ سب دودھ کے دھلے ہیں-- === جس چیز پر تنقید اسی سے پنجابی کا شعر =====
    وچو وچ کھائی جاؤ ====اتوں اتوں رولا پائی جاؤ
    جس چیز پر تنقید اسی سے فیض یابی خود بھی اور اپنے دوسروں کے لیے حلال ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم . ..الزامی جواب سے میں اور میرے جیسے وہ لاکھوں لوگ مطمئن نہ ہونگے کہ جو تحریک انصاف کے کارکن نہیں ہیں ..آپ کے اعتراض کا پوا رجواب میرے مضمون میں موجود ہے ..غور فرمائیں
      ""صدافسوس کہ آپ کےکارکن کہتے ہیں کہ عمران خان نے بھی لوٹے اکھٹے کر رکھے ہیں ...اگر سراج الحق صاحب نے زرداری کو مل لیا ہے تو کیا قیامت آ گئی ہے ؟...محترم ...پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں فرق ہےکے نہیں ...کیا اب جماعت اسلامی کو ان کے معیار کے مطابق سیاست کرنی ہے ؟؟ اگر عمران خان ایک غلطی کر تا ہے تو کیا جماعت اسلامی بھی یہ کہہ کر اس چیز دُھرائے گی کہ اب ہم پر کوئی اعتراض نہ کرے""
      مسئلہ صرف ملاقات کا نہیں ہے ...زرداری نے تو پہلے بھی ملاقات کی تھی مگر کسی نے اعتراض نہیں کیا ...اعتراض ہے سراج الحق صاحب کے ان الفاظ پر کہ جن کےذریعے انہوں نے اس کی تعریف کی ہے ...کہ اس کے دل میں قوم وملک کا درد ہے اور وہ کچھ کرنا چاہتا ہے..آپ سراج الحق صاحب کی وہ تقریر سنیں اورپھر روف کلاسراکا کالم پڑھیں .. "شیطان کی تلاش" اور پھر اپنے ضمیر کو جگا کر بتائیں کہ کیا یہ شخص اس تعریف کے لائق ہے ..سراج الحق کے مکمل الفاظ درج ذیل ہیں .
      "ن کی (یعنی زرداری صاحب ) خواہش ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور سیاسی ورکر کے درمیان رابطہ ہو اور پارٹی اور ذات سے بالاتر ہو کر قوم و ملک کی خاظر سوچا جائے ۔ عام آدمی کے بارے میں ، اس کے مسائل و مشکلات کے بارے میں سوچا جائے ۔تو آج یہ ہمارا اجلاس اُن کی اسی سوچ کا نتیجہ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست میں ، جمہوری کلچر میں ، یہ ایک نئی روایت ہے جو ڈالی جارہی ہے ۔ آپ کو علم ہے کہ آج 32 سال بعد پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما تشریف لایا ہے ۔ ہم وہلکم کرتے ہیں اور Appreciate کرتے ہیں ۔اور ان رویوں کو مزید آگے بڑھانے کی ضرروت ہے ۔"

      حذف کریں
  3. اور یہ کنٹنر دھرنا سب سے بڑی منافقت اور دوغلے پن کی علامت اپنے لیے ہر عیشی حلال ======بس دوسرے لوگو کو کر لو برباد=== تھوڑا صبر محترم ===جیسے پی پی پی کاخمار====نواز شریف کا شمار شرافت پن ( دینی جماعتوں کے ) دماغ سے ======= اسی طرح کچھ بخار اتر گیا عمران کا جو باقی ہے اس خواری خود ہی اتار دیں گے======== انسانو ں کو الہ =رب== مشکل کشاء= بندگی و دین مت قرار دین ======= اللہ کبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ و اللہ کبر اللہ اکبر وللہ لحمد============== آخری اتجا فیس بک پر کسی کا کیا کردار ہے خود منافقت نہ کریں اپنی آخرت کی جوابدہی کو سا منے رکھیں ===== مفلس کون والی حدیث ھمہ وقت ذہن میں رکھیں ==اللہ ہم سب کو حق و سچ کے ساتھ موت دے- آمین===

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم ..خود کہتے ہیں کہ سچ بولناچاہیے ...نجانے جماعت کے لوگوں کو اس بات کا زعم کیوں ہے کہ صرف وہی سچے اور ایمان دار ہیں ...خود وہ کوئی کام کریں تو جائز ہے اور اگر کوئی اور کرے تو ناجائز ہے ...دوسروں پر تنقید تو شائد اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں مگر دوسرے تنقید کریں تو وہ چراغ پا ہوجاتے ہیں اور اور اسے اسلام کا مخالف قرار دیتے ہیں ...یقینا سب جماعتی ایسے نہیں ہیں مگر اکثریت کے رویے ایسے ہی ہین ..محترم آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ دھرنوں کی سیاست کا آغاز بھی جماعت اسلامی نے کیا تھا ..اب اگر کوئی کسی وجہ سے بھی کنٹینر استعمال کرتا ہے ...تواس میں کیڑے نکالنے کی کیا ضرروت ہے ...جب ان کے کارکنان کو اس پر اعتراض نہیں ہے تو ہم کون ہوتے ہیں اس پر بلاوجہ تنقید کرنے والے ...میں سمجھتا ہوں کہ جدید حالات میں یہ ایک اچھا فیصلہ ہے ...اگر قیادت کنٹینر میں نہ ہوتی تو جس دن پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا ..یہ لوگ آنسو گیس سے بیہوش ہو جاتے اور ان کو باآسانی گرفتار کر کرے دھرنا ختم کرا یا جا سکتا تھا ...شاید آپ لوگوں کو یہی دکھ ہے کہ ایسا کیوں نہیں ہوا ...اصل بات تو یہ کرنے کی تھی کہ یہ دھرنے کیونکر دیے گئے ہیں ...اگر سراج الحق صاحب کہتے ہیں کہ ان کے مطالبات درست ہیں تو ان کی مخالفت کے کیا معنی ہیں ؟؟؟...یاد رکھیں تاریخ جماعت اسلامی کو کبھی معاف نہیں کرے گی ...کہ یہ دھرنے جس مقصد کے لیے دیے جا رہے تھے اس کو تسلیم کرنے کے باوجود جماعت اسلامی نے ناصرف یہ کہ ان کا ساتھ نہیں دیا بلکہ ان کی مخالفت کرکے ان کو ناکام بنانے کی سرتوڑ کوشش کی .. اللہ ہم کو ہدایت دے ...اور صرف اپنے آپ کو راہ حق پر سمجھنے کے تکبر اور غرور سے بچائے .. آمین .. مزیدوضاھت آپ کو میرے درج ذیل مضمون سے مل سکتی ہے .

      حذف کریں
  4. AB AGAR WO SHAKS SAHI RASTAY PER AA GAYA HAY AUR KUCH ACHA KARNAY KA SOCH RAHA HAY TO TO KIA US KE HOSLA AFZAI KARNI CHAYEA YEA AUR DISCOURAGE?

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آپ بڑے بھولے ہیں ...آپ کو شاید یاد نہیں کہ صدر بننے کے لیے کس طرح اس نے نواز شریف کو بیوقوف بنایا تھا ...اور پھر صدر بننے کے بعد اس نے نواز شریف کے ساتھ کیے گئے وعدوں سے یہ کہتے ہوئے انحراف کیا تھا کہ وعدے " قرآن و حدیث نہیں ہوتے " .محترم اس وقت میں نے بھی یہ محسوس کیا تھا کہ اب یہ بندہ واقعی سدھر گیا ہے ...محترم ...مؤمن کبھی ایک سوراخ سے دوبارہ ڈسا نہیں کرتے ...اس لیے ایسے شخص پر دوبارہ اعتماد کرنا نادانی و بیوقوفی ہے .

      حذف کریں
  5. بھائی اسلام و علیکم، ذرا معذرت سے کچھ گزارشات رکھنی تھیں اگر جان کی امان پائوں تو ۔۔۔
    کراچی میں سب سے بڑا خطرہ ایم کیو ایم ہے جس کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کسی قسم کی کوِئی مفاہمت نہیں ہو گی۔ اور عمران خان صاحب اس کا "ایم کیو ایم" سے مفاہمت سے پہلے تک" شکوہ بھی کرتے رہے ہیں کہ نواز شریف نے الیکشن بھی لڑ لیا اور ایم کیو ایم سے مفاہمت بھی کر لی۔ مگر آج کراچی میں ایم کیو ایم سے صرف جماعتِ اسلامی ہی لڑتی نظر آتی ہے اور عمران خان ایم کیو ایم سے صرف مفاہمت ہی نہیں بلکہ موصوف کو ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں تمام باتیں مشترک نظر آتی ہیں اور دھاندلی کے خلاف عمران کی جو تحریک پورے پاکستان میں نواز شریف کے خلاف نظر آتی ہے وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف دم توڑ دیتی ہے کیونکہ ایم کیو ایم کا جعلی مینڈیٹ ختم ہو نے کے بعد اصل میندیٹ جماعتِ اسلامی کا ہے نہ کے پی ٹی آئی کا۔ اور اس وقت زرداری چل کر جماعتِ اسلامی کے پاس آیا ہے جماعت نہیں گئی ۔ ۔ ۔ مجھے تو اِس بات پر حیرت ہے کہ آصف زرداری ایم کیو ایم کے خلاف مفاہمت کے لئیے جماعتِ اسلامی کے پاس آ گیا مگر ٰعمران خان کیوں نہیں آیا ؟؟؟

    اور دوسری گزارش یہ کے جماعتِ اسلامی KPK حکومت میں اتحادی ہے مگر عمران خان نے دھرنوں سے پہلے جماعتِ اسلامی کے ساتھ ایک ٹیم کی طرح منصوبہ بندی کیوں نہی کی؟ جس طرح پی ٹی آئی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے اِسی طرح جماعتِ اسلامی کو اتنا حق تو دے دیں ۔ ۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم .. اگرعمران نے اس وقت غلطی کی تھی تو کیا آپ بھی کریں گئے ؟؟ اب ماضی میں جو بھی ہوا .. اسے بھول کر اس وقت سے فائدہ اٹھائیں ... وگرنہ جماعت اسی طرح درخواستیں کرتی رہے گی اور کچھ بھی نہ ہوگا...باقی عمران نے الطاف حسین کو نہیں للکارا تو اچھا کیا ہے ..جماعت کو بھی حکمت سے کام لینا چاہیے ...جماعت نے للکار ،للکار کر کیافا ئدہ لے لیا ہے ..جب تک آپ کے پاس پاور نہ ہو آپ کو حکمت سے کام لینا چاہیے ...اس کے متعلق میں الگ پوسٹ کر چکا ہوں . . ا س کالنک دے دوں گا ..ان شاء اللہ

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی