این اے267پر ہونے والے انتخابات کالعدم قرار

جھل مگسی(مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سڑسٹھ
پر ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 267سے کامیاب ہونے والے ن لیگ کے امید وار خالد خان مگسی کے انتخاب کے خلاف حلقے کے آزاد میدوار میر عبدالرحیم رند نے ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کروائی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے قبل ازیں حلقے میں ووٹروں کے انگوٹھوں کی تصدیق کروانے کا حکم دیا تھا۔
میر عبدالرحیم رند کے وکیل شمس رند ایڈوکیٹ کے مطابق انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر محمد نعیم خان کاکڑ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 267پر ہونے والے انتخابات کو کالعدم قراردیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیدیا ہے۔

Share To:

tariq iqbal

Post A Comment:

1 comments so far,Add yours

  1. Its has been proved that elections were not fair
    GO NAWAZ GO
    http://www.consumerspk.com/coca-cola-beverages-pakistan-ltd-fined-rs-100000-on-substandard-bottle/

    جواب دیںحذف کریں