پاکستانی دستور اور اسلامی دفعات از ڈاکٹر اسرار احمد



پاکستانی دستور اور اسلامی دفعات از ڈاکٹر اسرار احمد 


الحمد للہ ہمارےملک میں دستور کی اساس قراردار  مقاصدمیں اللہ کی حاکمیت کا یہ اقرار صراحت کے ساتھ موجود ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حاکمیت صرف  اللہ تعالیٰ کا حق ہے اور ہمارے پاس جو بھی اختیارات ہیں ، وہ ہمارے ذاتی نہیں  بلکہ عطا کردہ یا  Delegated ہیں  اور وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سےایک مقدس امانت ہیں ۔یہ اختیارات انہی حدود میں رہ کر استعمال ہوں گے جو اصل حاکم نے معین  کی ہیں  ۔ 


گویا دستوری سطح پر خلافت کا اعلان کردیا گیا ۔ہمارے دستور میں سرکاری مذہب کا اعلان بھی ہے کہ وہ اسلام ہے ، حالانکہ قرارد مقاصد کی منظوری کے بعد اس اعلان کی چنداں ضرورت نہ تھی ۔ لیکن ایک افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس کے نفاذ کو عملی طور پر ناکام کرنےکےلیے کئی دوسری شقوں کو شامل کر دیا گیا ہے  ۔ جس کی وجہ سے ان اسلامی دفعات کا ہونایا نہ ہونا تقریباایک جیسا ہی ہے ۔ (خلافت کی حقیقت اور عصر حاضر میں اس کا نظام از ڈاکٹر اسرا ر احمد ۔ صفحہ 100 تا 103)





1 تبصرے

  1. please join and share this beautiful page about Pakistan ...
    https://plus.google.com/114125163936827392073/posts

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی